نئی دہلی : بھارت میں طبی عملے نے خاتون کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کےلیے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا انجیکشن لگا دیا۔
طبی عملے کی لاپرواہی کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع لنگنڈہ میں پیں آیا، جہاں ایک سرکاری ہائی اسکول کی ٹیچر کو پرنسل کی جانب سے ویکسین لگوانے کا حکم دیا گیا اور ساتھ ہی ویکسین لگوانے کےلیے باقائدہ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
پرمیلا نامی خاتون ویکسین لگوانے کےلئے پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر پہنچی تاکہ کرونا ویکسین لگوائی جاسکے، لیکن خاتون غلطی سے پی ایس سی بلڈنگ میں داخل ہوگئیں جہاں کتے کے کاٹنے کے ٹیکے لگائے جارہے تھے جہاں معمول کے مطابق مریضوں کو انجیکشن لگائے جارہے تھے۔
پی ایچ سی بلڈنگ میں موجود طبی عملے نے خاتون کو دیئے گئے نوٹس کو دیکھے بغیر اسکول ٹیچر کو کتے کے کاٹنے کا انجیکشن لگا دیا۔
اسکول ٹیچر نے واقعے کا علم ہوتے ہی اعلیٰ میڈیکل آفیسر سے غلط انجیکشن لگانے کی شکایت کی لیکن میڈیکل افسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس ویکسین سے صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔