تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارتی وزیر نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ کو فکس قرار دے دیا

نئی دہلی : بھارت کے ریاستی وزیر نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ کو فکس قرار دیتے ہوئے اپنی ہی کرکٹ ٹیم کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمئپنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح جہاں بھارت کے کرکٹ فینز کو ہضم نہ کر سکے وہیں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر سماجی بہبود رام داس اتھاولے نے بھی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ کو فکس قرار دے دیا۔

رام داس کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل فکس کیا تھا، انہوں نے سوال کیا کہ پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی فائنل میں کیسے پرفارم نہ کرسکے۔

وزیر رام داس نے ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ پر فکسنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ہمیں دھوکا دیا اور پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

رام داس نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں پوری ٹیم سے تحقیقات کی جائے۔

بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی جیسا شخص کہ جو اکثر سنچری سکور کرتا ہے اور دیگر شاندار کھلاڑی جو کہ ماضی میں بہت سے رنز اسکور کر چکے ہیں، ان کو دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ جیسے وہ ہارنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چیمئپنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے کرکٹ کے ہر شعبے میں  بھارتی سورماؤں کا کو آؤٹ کلا س کر کے فتح اپنے نام کی تھی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -