تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت، سابق وزیر خزانہ چل بسے

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے اہم رہنما ارون جیٹلی 66 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارون جیٹلی کو پیر کی دوپہر آل انڈیا میڈیکل سائنس اسپتال منتقل کیا گیا انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

اسپتال کے ترجمان اور اہل خانہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ارون جیٹلی وینٹی لیٹر پر تھے، انہوں نے ہفتے کو دوپہر 12 بج کر سات منٹ پر آخری سانس لی اور پھر دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق ارون کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق رواں سال مئی میں ارون نے مودی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھاکہ حکومت معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ارون نے خط میں اپنی معاشی تنگ دستی کا ذکر بھی کیا تھا، اسپتال میں داخل ہونے کے بعد وزیر دفاع نے ایک ہفتے قبل اُن کے گھر کا دورہ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 6 اگست کو بھارت کی سابق وزیرخارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینیئر رہنما سشما سوراج 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہیں دل میں تکلیف محسوس ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -