جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کار پارکنگ کے دوران شوہر کی غلطی سے بیوی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کار پارکنگ کی دوران شوہر کی غلطی نے اہلیہ کی جان لے لی۔

یہ دلخراش واقعہ عجمان میں پیش آیا جہاں کارپارکنگ کے دوران ایک خاتون گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔

بھارتی فیملی معائنے کے لیے اسپتال پہنچی تو کار پارک کرتے ہوئے اہلیہ نے شوہر کی معاونت کی، وہ گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر قطار میں کار پارک کرنے کے لیے اشارے کررہی تھی۔

- Advertisement -

اسی اثنا میں شوہر نے غلطی سے ریورس گیئرلگانے کی بجائے ریس دے دی اور کار تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے خاتون کو جا لگی۔

دیوار اور کار کے درمیان خاتون کچل گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ 45 سالہ خاتون کی حادثی موت کا سن کر اہل خانہ اور کمیونٹی کو شدید صدمہ پہنچا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ابتدائی شواہد سمیت عینی شاہدین کے بیانات حاصل کیے ہیں۔ اس معاملے میں بھارتی قونصل خانہ بھی پولیس کی معاونت کررہا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے اظہار ہمدری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں