بھارت میں دوسرا نیشنل فکشن ایوارڈ ’خورشید حیات‘ کودیا جارہا ہے -
The news is by your side.

Advertisement

بھارت میں دوسرا نیشنل فکشن ایوارڈ ’خورشید حیات‘ کودیا جارہا ہے

میرٹھ: بھارت میں جدید افسانہ نگار ڈاکٹرمنظر کاظمی کے نام سے منسوب دوسرا نیشنل فکشن ایوارڈ عہد حاضر کے ممتاز افسانہ نگارخورشید حیات کو دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ کے ذریعے معروف جدید افسا نہ نگارڈاکٹرمنظر کا ظمی کی یاد میں دیا جانے والا دوسرا نیشنل منظر کاظمی فکشن ایوارڈ موجودہ عہد کے ممتازافسانہ نگارمحترم خورشید حیات کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

خورشید حیات جدید اسلوب کے حامل اہم افسانہ نگارہیں۔ 2000ء میں ان کا پہلا افسانوی مجموعہ’ایڈز‘منظرِعام پرآیا تھا۔ عنقریب ان کا دوسرا مجموعہ شائع ہونے والا ہے۔ خورشید حیات فکشن کی تنقید کا ہی اہم نام ہیں۔ ان کی تنقید کو’’تخلیقی تنقید‘‘ کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔

صدر شعبۂ اردو، ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ ایوارڈ شعبۂ اردو کے14ویں یوم تاسیس کے موقع پر12؍ اگست2016ء کو ایک جلسے میں دیا جائے گا۔

اس مو قع پریونائیٹڈ پروگریسیو تھیٹرایسوسی ایشن اورشعبۂ اردو کے اشتراک سے ایک ڈراما ’’ایک تھا گدھا‘‘ بھی اسٹیج کیا جائے گا، جس میں مرکزی کردارشعبۂ اردو کے طالب علم شاداب علی نے ادا کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں