تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عالمی شہرت یافتہ بھارتی ریسلر سشیل کمار قتل کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی : اولمپکس میں بھارت کےلیے میڈل جیتنے والے مشہور ریسلر سشیل کمار قتل کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر سشیل کمار جونئیر ریسلر کے قتل کے الزام میں پولیس کو طویل وقت سے مطلوب تھے۔

بھارتی ریسلر پر دہلی کے پولیس افسر اور سابق جونئیرنیشنل ریسلنگ چیمپئین ساگر دھنکھر کو قتل کرنے کا الزام ہے، جسے سشیل کمار نے 4 مئی کو ریسلنگ کے دوران بہیمانہ طریقے سے پیٹا تھا جو دھنکھر کی موت کا باعث بنا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سشیل کمار کے خلاف 5 مئی کو تھانے میں قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی جس کے بعد سے وہ مفرور تھے اور پولیس ان کو تلاش کررہی تھی۔

پولیس نے سشیل کی خبر دینے والے کو 1350 ڈالر انعامی رقم دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

سشیل کمار

خیال رہے کہ کمار نے 2012 میں لندن اولمپکس میں فری اسٹائل ریسلنگ میں چاندی کا تمغہ جب کہ چار سال قبل بیجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اور ورلڈ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک ریسلر کے ہاتھوں جونئیر ریسلر کی موت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، بلکہ اس سے قبل ریسلنگ کوچ سکھویندر مور کو بھی پانچ افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو تاحال ٹرائل کے منتظر ہیں۔

Comments

- Advertisement -