تازہ ترین

بھارتی اپوزیشن کا وزیردفاع اور قومی سلامتی کے مشیر سے استعفی کا مطالبہ

نئی دہلی : بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی نریندر مودی کے لئے گلے کی ہڈی بن گیا، بھارتی اپوزیشن نے وزیردفاع منوہر پاریکر سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔

بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ خود بھارتی حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا،بھارتی اسمبلی میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے جعلی دعوے پر دنیا بھر میں بھارت کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

اپوزیشن اراکین نے بھارتی وزیردفاع اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔


مزید پڑھیں : سرجیکل اسٹرائیک کا دعوٰی گلے پڑگیا، اپوزیشن نے ثبوت مانگ لیے


دوسری جانب جنتا دل پارٹی نے اڑی حملے کا ذمہ دار اپنے ہی وزیر اعظم نریندر مودی قرار دے دیا، اپوزیشن رکن اسمبلی مایاوتی نے مودی کو کہا کہ پاکستان پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے تمام وزراء کو سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے منع کردیا، یہ حکم انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوتوں کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات سے تنگ آکر جاری کیا۔


مزید پڑھیں : مودی نے اپنے وزراء کو سرجیکل اسٹرائیک پر بیانات سے روک دیا


واضح رہے کہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے بعد اب کانگریسی رہنما سنجے نروپم نے دعوے کو جعلی قراردیتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ لیے، ان کا کہنا تھا کہ کارروائی جعلی ہونے کا شبہ ہے۔

بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم نے سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار غیر ضروری واویلا کر رہی ہے، حکومت قوم کو سرجیکل اسٹرائیک کے چکر میں نہ پھنسائے، اس کے ثبوت بھی دکھائے۔

Comments

- Advertisement -