ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

بھارتی سیاست کی دی ہنڈریڈ میں بھی انٹری، پاکستانی کرکٹرز کو پک نہ کیے جانے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بھارت کی گندی سیاست انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کو بھی زہر آلود کرنے کے درپے ہے اور اس میں پاکستانیوں کھلاڑیوں کے پک نہ کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔

پاکستانیوں کھلاڑیوں کو صرف وہ ہی پک کرسکتے ہیں جن کی ملکیت میں آئی پی ایل فرنچائز حصہ دار نہ ہوں۔

رپورٹس کے مطابق انگلش بورڈ کے ایک اہم افسر نے اس حوالے سے ایک پلیئر ایجنٹ کو آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ آئی پی ایل ٹیموں کی ملکیت والی ٹیمیں پاکستانی پلیئرز سے دور رہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کی 8 ٹیموں میں سے 4 کی 49 فیصد ملکیت آئی پی ایل ٹیموں کے پاس ہے۔ مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سن رائزر لیڈز اور سدرن بریو میں بھارتی سرمیہ کاری پہنچ چکی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ٹرینڈ جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوینٹی اور یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں بھی دیکھا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا؟

یاد رہے کہ رواں ہونیوالی دی ہنڈریڈ کا پلیئر آکشن 11 اور 12 مارچ کو ہوگا، پاکستان کے حارث رؤف سمیت متعدد کھلاڑی دی ہنڈریڈ کے آکشن میں شامل ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں