نریندرمودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔
Congratulations to H. E. Mian Muhammad Shehbaz Sharif on his election as the Prime Minister of Pakistan. India desires peace and stability in a region free of terror, so that we can focus on our development challenges and ensure the well-being and prosperity of our people.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2022
خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور سب سے پہلے ترک صدر نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں یقین ہے کہ پاک ترک برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ترک بااعتماد بھائی ہیں تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم نے مبارک بادد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اب سے کچھ دیر قبل پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔