جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

بھارتی وزیراعظم کی پاکستانیوں کو یومِ پاکستان کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نےٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو ان کا قومی دن مبارک ہو۔

یوم پاکستان کے موقع پرنریندرمودی کی جانب سے دی جانے والی مبارک باداورنیک خواہشات کا اظہارپاکستانی قوم کے لئے خیرسگالی کا پیغام ہے۔

بھارتی وزیراعظم گزشتہ سال 25 دسمبر کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملنے کے لیے پاکستان کا سرپرائز دورہ کرچکے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا دورہ پاکستان محض چند گھنٹوں پرمحیط تھا تاہم اس کے مستقبل میں دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

نریندر مودی افغانستان سے واپسی میں لاہورمیں رکے تھے اوراس بات کا اعلان چند گھنٹے قبل ہی کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں