تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

اللہ سے کورونا کے خاتمے کی دعا کریں، بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے اپیل، ویڈیو وائرل

بھارت میں کوروناکےباعث صورت حال مزید بگڑگئی، گذشتہ روز 2100 اور آج 2300 کورونا مریض ‏چل بسے۔

آکسیجن کی قلت سےمریضوں کی زندگیاں خطرےمیں ہیں،ری فل اسٹیشنوں پررش اب بھی برقرار ‏ہے۔ لوگ پیاروں کوریڑھی پر آکسیجن سلنڈر کیساتھ اسپتال منتقل کررہےہیں۔

آکسیجن کےٹینکر ایک شہر سےدوسرے شہر پہنچانےکیلئےبھارتی ائیرفورس کے طیارےاستعمال ‏کیےجارہےہیں۔
شمشان گھاٹ پرچوبیس گھنٹےجلتی لاشوں نےعالمی سطح پرشہہ سرخیوں میں جگہ بنائی،رش کے ‏باعث لوگ پیاروں کی میتیں کھیت اورفٹ پاتھوں پرجلانے پرمجبورہیں۔

اس بھیانک صورتحال میں بھارتی پولیس اہلکار مسلمانوں کے محلوں میں جا کر اپیل کرنے لگے، ‏اہلکار نے لاؤڈ اسپیکر پرمسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ رمضان میں تراویح پڑھتےہیں، ‏تراویح کی دعاجلد قبول ہوتی ہے، نمازمیں دعاکریں کہ اللہ ہمیں کورونا سے نجات دیدے۔

Comments

- Advertisement -