تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارتی پولیس کی حالتِ زار، تصویر سامنے آگئی

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس اہلکار مظاہرے کے دوران پتھراؤ و تشدد سے بچنے کےلیے اسٹول و ٹوکری پہننے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں دو افراد کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد صورتحال شدید کشیدہ ہے اور اہل محلہ کی جانب سے مرکزی سڑک کو بلاک کرکے پرتشدد مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے تعینات پولیس اہلکاروں کو اعلیٰ حکام کی جانب سے اپنے بچاؤ کےلیے کوئی حفاظتی ٹوپی اور لباس نہیں دیا گیا جس کے باعث ایک اہلکار نے خود کو پتھراؤ سے بچانے کےلیے پلاسٹک کا اسٹول سر پر پہن لیا جب کہ ایک اور اہلکار نے ٹوکری کو سر کی ڈھال بنایا۔

پلاسٹک کے اسٹول اور ٹوکری کو بطور حفاظتی ٹوپی استعمال کرنے کی مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مظاہرین کے شدید پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد اترپردیش پولیس کے اعلیٰ حکام پولیس متعلقہ تھانے کے داروغہ (ایس ایچ او) کو معطل کرکے مقامی حکام سے واقعے کی وضاحت طلب کرلی۔

Comments

- Advertisement -