تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

تیس برس میں 145 اعلیٰ تعلیمی اسناد حاصل کرنے والا بھارتی پروفیسر

نئی دہلی: تعلیم حاصل کرنے کا جنون رکھنے والے بھارتی پروفیسر نے 30 برس کے دوران 145 اعلیٰ تعلیمی اسناد حاصل کرلیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتی بھان کا تعلق چنائے سے ہے اور وہ تعلیم حاصل کرنے کا جنون لیے ہوئے ہیں، پرتی بھان نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کم عمری سے کیا اور اب تک انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اسناد حاصل کیں۔

بھارتی پروفیسر تعلیم کے حصول کو جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ مزید اعلیٰ تعلیمی اسناد حاصل کی جائیں، پرتی بھان چنائے سمیت ملک کی مختلف یونیورسٹیز میں بحیثیت لیکچرر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

بھارتی پروفیسر اب تک 12 ایم فل ریسرچ، 8 وکالت، 10 ماسٹرز آف آرٹس، 8 ماسٹر کامرس، 3 ماسٹرز آف سائنس، 9 ماسٹرز آف بزنس ایڈمسٹریشن سمیت دیگر اعلیٰ تعلیمی اسناد حاصل کرچکے ہیں۔

پرتی بھان کا کہنا ہے کہ گریجویشن کی پہلی ڈگری حاصل کرنے میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ ریاضی کا مضمون انہیں سخت ناپسند ہے، گریجویشن مکمل کرتے ہی پرتی بھان نے مقامی عدالت میں نوکری حاصل کی۔

بھارتی پروفیسر کا کہنا ہے کہ مسلسل پڑھائی کی وجہ سے اُن کی یاداشت شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں اب لوگوں کے چہرے پہچاننے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

پرتی بھان سے متاثر ہوکر اُن کی اہلیہ نے بھی ماسٹرز کی 9 ڈگریاں حاصل کیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -