پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

امرتسر اور جالندھر میں دھماکے: بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

(6 مئی 2026): بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے مودی سرکار کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے امرتسر اور جالندھر میں ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو قرار دے دیا۔

بھگونت مان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بی جے پی کے سیاسی کام کا پرانا انداز ہے، انہیں جس بھی ریاست میں الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہ پہلے فسادات بھڑکاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے چھوٹے پیمانے پر دھماکے کرتے ہیں، کچھ جھگڑے کرواتے ہیں اور مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ یہ پنجاب کی بی جے پی کی اقتدار میں آنے کی تیاریاں ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں