تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

مرغے نے مالک کی جان لے لی

نئی دہلی: بھارت میں لڑائی کے لیے تیار کیے گئے مرغے نے پنجے پر لگے چاقو سے اپنے ہی مالک کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مالک نے مرغے کو لڑائی کے لیے تیار کیا تھا اور اس کی ٹانگوں میں چاقو لگایا گیا تھا، مرغا بھاگنے لگا تو مالک نے اسے پکڑنے کی کوشش کی اس دوران بلیڈ لگنے سے مالک زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے غیرقانونی مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کا انعقاد کرنے والے 15 افراد کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردئیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرغے کی پنجوں پر لڑائی کے لیے تیزدھار آلہ باندھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حریف مرغے پر اس سے وار کرسکے تاہم آج ایک مرغا اپنے مالک کی گود سے فرار ہونے کے لیے پھڑپھڑایا جس کے نتیجے میں اس کے پنجے پر لگے چھوٹے چاقو سے مالک کی ران پر گہرے کٹ لگے۔

مزید پڑھیں: انڈوں کو ہاتھ کیوں لگایا، مرغے نے مالکن کو قتل کردیا

متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مرغے کو کچھ دیر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا جس کے بعد اسے پولٹری فارم منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ریاست میں مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد ہے پھر بھی اکثر یہ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں مرغے ہلاک ہوجاتے ہیں، مرغوں کی لڑائی کے لیے پنجوں پر تین انچ لمبے تیز دھار آلے باندھے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -