بھارتی سیٹلائیٹ چندریان چاند پر سافٹ لینڈنگ سے صرف ایک مدار کی دوری پر رہ گیا ہے اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو 23 اگست کو لینڈنگ کر جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کا چاند پر بھیجا جانیوالا تیسرا سیٹلائٹ مشن اپنا مقررہ سفر کرتے ہوئے چاند پر لینڈنگ سے صرف ایک مدار دوری پر رہ گیا ہے اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو چندریان اپنے مقررہ وقت 23 اگست کو چاند پر سافٹ لینڈنگ کر لے گا۔
اسرو کے مطابق اس مدار میں پہنچنے کے بعد وہ لمحہ آگیا ہے جہاں چندریاں کے سفر میں اہم مگر فیصلہ کن تبدیلیاں کی جائیں گی جس میں سب سے اہم لینڈر کو الگ کرنے کا مرحلہ ہے۔
اس حوالے سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آج انجن کو کامیابی سے آن کرنے کے بعد اس نے چاند کی طرف جانے والا مدار مکمل کر لیا ہے۔ اب اس کا فاصلہ 153 کلومیٹر رہ گیا ہے۔ یہاں سے لینڈر کو الگ کیا جائے گا اور 17 اگست سے ایک اور چکر مکمل کرنے کے بعد اس مشن کا کیریئر اپنا الگ سفر شروع کرے گا۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو لینڈر اپنے شیڈول کے مطابق 23 اگست کو چاند پر سافٹ لینڈنگ کرے گا۔
Chandrayaan-3 Mission:
Today’s successful firing, needed for a short duration, has put Chandrayaan-3 into an orbit of 153 km x 163 km, as intended.
With this, the lunar bound maneuvres are completed.
It’s time for preparations as the Propulsion Module and the Lander Module… pic.twitter.com/0Iwi8GrgVR
— ISRO (@isro) August 16, 2023
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ جولائی میں چاند پر سافٹ لینڈنگ کے لیے اپنا تیسرا سیٹلائیٹ خلائی مشن چندریان 3 چاند کی جانب روانہ کیا تھا۔
بھارت کا تیسرا خلائی مشن ’چندریان تھری‘ روانہ
اس سے قبل بھارت کی چاند تک رسائی کی دو کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور اس کے مشن اپنا ہدف حاصل کیے بغیر ناکام رہے ہیں۔