تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارتی فنکار نے پاکستانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا

لاہور: بھارتی فنکار نے پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ تیار کرلیا۔

منجیت سنگھ نامی بھارتی فنکار کا کہنا ہے کہ شوکت علی کے تیار کردہ مجسمے کو ہائی وے پر نصب کیا جائے گا، خیال رہے کہ گلوکار شوکت علی دو روز قبل انتقال کرگئے تھے۔

منجیت سنگھ کے مطابق وہ شوکت علی سے قبل معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بناچکے ہیں۔

شوکت علی کو غزل، گیت، قومی ترانے اور پنجابی لوک گیتوں میں منفرد مقام حاصل تھا ان کا گایا ہوا نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ بہت مشہور ہوا، 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ان کے ملی نغموں کو سراہا گیا تھا۔

گلوکار شوکت علی کو 1976 میں وائس آف پنجاب کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور پھر 1990 میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -