بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

گلوکارابھیجیت کا عامرخان کی بیوی کرن راؤ کو عبایا پہن کرسعودی عرب جانے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : عامرخان کے خلاف ہندو انتہا پسندوں نے زہراگلنا بند نہ کیا، گلوکار ابھیجیت نے اپنی گھٹیا سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامرخان کی بیوی کرن راؤ کوعبایا پہن کرسعودی عرب جانے کا مشورہ دے دیا۔

کئی دن گزرنے کے باوجود عامرخان انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، بالی وڈ سنگر ابھیجیت نے زہراگلنے کی انتہا کرتے ہوئے عامرخان کی بیوی کرن راؤ کو عبایا پہن کرسعودی عرب جانے کا مشورہ دے ڈالا۔

عامرخان کے نام کھلے خط میں ابھجیت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا عامرخان اورانکی بیگم کرن راؤ کے لئے یہ اطمینان کی بات تھی کہ ان کا بیٹا پھانسیاں دیکھ کر جوان ہو.

- Advertisement -

ابھیجیت کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامرخان کے مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے فساد کئے تو عامرخان اور نہ کرن راؤ نے خود کو غیرمحفوظ تصور نہیں کیا لیکن اب انتہاپسندی کی دہائی دے رہے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں