نئی دہلی(26 مارچ 2026): معروف بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے چھ سال بعد دوسری شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے اپنی پہلی بیوی جیسمین مسیح سے طلاق کے بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں جوڑے کو روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں بادشاہ نے سبز رنگ کا کُرتا اور سنہری پگڑی پہن رکھی ہے، جبکہ ایشا سرخ رنگ کے عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق بادشاہ، جن کا اصل نام آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا ہے، نے 2020 میں جیسمین مسیح سے شادی کی تھی۔ ان کی ایک بیٹی ‘جیسیم گریس مسیح سنگھ’ ہے جو اس وقت لندن میں مقیم ہے۔
دوسری جانب ایشا کے کریئر کی بات کریں تو انھوں نے پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ وہ جٹ بوائز پٹ جٹا دے اور ارداس جیسی ہٹ فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ مزید ، ایشا نے ہندی سنیما میں بھی بالی وڈ فلم ’نواب زادے‘سے ڈیبیو کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


