The news is by your side.

Advertisement

بھارتی گلوکار”کے کے” کی زندگی کی آخری ویڈیو: مداح دیکھ کر روپڑے

نئی دہلی : بھارتی گلوکار کے کے کے بے وقت انتقال نے ملک بھر میں دکھ اور صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔ کے کے نے اپنی زندگی میں آخری بار کولکتہ کنسرٹ میں پرفارم کیا۔

کلکتہ میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کے کے کو طبیعت میں بےچینی کی شکایت ہونے پر اسپتال لے جایا جارہا ہے۔

ان کی زندگی کی آخری ویڈیو میں کے کے کو کنسرٹ کے بعد سینے میں درد کی شکایت کے بعد تیز قدموں سے اسپتال جاتے ہوئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا ہے جس میں لوگوں نے اپنے غمزدہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کی متعلقہ انتظامیہ کو بے چینی کی شکایت کے بعد کے کے کو اسٹریچر لٹا کر اسپتال لے جانا چاہیے تھا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ سینے میں درد کی شکایت کے باوجود انہں چلنے کے لیے کیوں مجبور کیا گیا؟۔

واضح رہے کہ کلکتہ پولیس نے کہا ہے کہ وہ بھارتی گلوکار کرشن کمار کناتھ "کے کے” کی ہلاکت کی تحقیات کر رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے کہ گلوکار کی موت کہیں "غیر فطری” وجوہات کی بنا پر تو نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ53 سالہ گلوکار منگل کو لائیو کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
رات کو10 بج کر 30 منٹ پر "کے کے” کو ان کے ہوٹل سے ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں