لاہور: بھارتی گلوکار سکھ بیر سنگھ سے لاہور ایئر پورٹ پر 29 ہزار ڈالر برآمد ہونے کے بعد فرار ہوگیا، ائیر پورٹ سیکورٹی فورس اور کسٹمز غفلت کا ذمہ ایک دوسرے کے سر تھوپتے رہے۔
بھارتی گلوکار سکھ بیر سنگھ دبئی روانگی کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے تو کسٹمز اور اے ایس ایف کی چیکنگ کے دوران ان سے 29 ہزار ڈالر برآمد ہوئے، بین الاقوامی پرواز کے لئے مقررہ حد سے زائد پیسے لے جانے کے الزام میں انہیں حراست میں لیا گیا مگر بھارتی گلوکار کسٹمزز اور اے ایس ایف پر دباؤ ڈال کر ایئر پورٹ سے باہر نکل گئے اور اے ایس ایف اور کسٹمز دونوں ایجنسیوں نے بھارتی گلوکار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔
کسٹمز اور اے ایس ایف سکھ بیر سنگھ کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں ، سکھ بیرسنگھ کے پاس کینیا کا پاسپورٹ تھا۔ ائیرپورٹ سے روانگی کے بعد تاحال سکھ بیر سنگھ کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔