سری نگری: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا ظلم جاری ہے ، کشمیری عوام کے لیے نماز جمعہ ادا کرنا بھی مشکل بنا دیا ، بھارتی فوج اب انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روکنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم میں کوئی کمی نہیں آرہی، بھارتی فوج نت نئے حربوں سے انہیں تنگ کرنے میں مصروف ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق آج بھی کشمیری باشندوں پر زندگی تنگ کردی گئی، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں موجود متعدد مساجد میں نماز جمعہ نہیں ہونے اور آنے والے نمازیوں کوواپس کردیا گیا ۔
یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ ، 3بھارتی فوجی مارے گئے
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے تھے،حملے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گشت اور سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند رہنما برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں اب تک 100 سے زائد کشمیری باشندے شہید اور 5 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔