تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے حوالدار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے رکھ مٹھی میں حوالدار ہرویندر سنگھ کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حوالدار کے سر پر نہایت قریب سے گولی ماری گئی ہے جس سے موت کی وجہ خودکشی لگتی ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حوالدار ہرویندر سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے تھا اور انہیں حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں، 13 سال کے دوران 470 بھارتی فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے افسر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں فضائیہ کے ایک افسر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سونی پت (ہریانہ) میں جونیئر آفیسر رام سنگھ دیا نے پیر کی شام پنکھے سے لٹک کر پھانسی لگا لی، وہ گورکھپور ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات تھے۔

Comments

- Advertisement -