اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

یوٹیوبر کو انڈین مسالوں کو ’گندگی‘ قرار دینا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر کو بھارتی کھانوں کو اس کے ’گندے مسالوں‘ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا اور اب انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی واٹسن نامی یوٹیوبر کے تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بھارتی شہری اپنے کھانوں کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے دفاع کیلیے معاملے میں کود پڑے۔

تنازع اُس وقت شروع ہوا جب ایک ایکس صارف نے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انڈین کھانے سب سے بہترین ہیں۔ صارف نے مختلف کھانوں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

- Advertisement -

پوسٹ پر سڈنی واٹسن نے لکھا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ اس پر بھارتی صارفین تلملا اٹھے اور یوٹیوبر کی ٹرولنگ شروع کر دی۔

سڈنی واٹسن نے اپنے تبصرے میں مزید لکھا کہ اگر آپ کے کھانوں کو لذیذ بنانے کیلیے اس پر گندے مسالے ڈالے جاتے ہیں تو یہ کھانے اچھے نہیں ہیں۔

اس کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ رومی لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہمارے مسالے درآمد کرتے رہے ہیں۔ بطلیمی نے شکایت کی کہ ایسا کوئی سال نہیں جس میں بھارت نے 50 ملین سیسٹرس کی رومن سلطنت کو ختم نہ کیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں