ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

خفیہ اطلاع پر بھارتی جاسوس سمیت پاکستانی سہولت کار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے خفیہ اطلاع پر بھارتی جاسوس سمیت پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کلاکوٹ میں حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کرنے والے بھارتی جاسوس کو پاکستان سہولتکار سمیت گرفتار کرلیا۔

 ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 انڈین پاسپورٹ, 1 پستول, پانچ لاکھ ایرانی کرنسی, جعلی جیولری بکس, 6 موبائل فونز, 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکھل دیو اور ظہور احمد شامل ہیں، اکھل دیو تربیت یافتہ انڈین جاسوس ہے جو پاکستان سہولتکار کی مدد سے جاسوسی کر رہا تھا۔

عارف عزیز کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں دوران تفتیش بڑے انکشافات بھی متوقع ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں