تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سرکاری نوکری کے لیے ’سگریٹ نوشی‘ ترک کرنیکی شرط عائد

بھارت میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی شرط عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں سرکاری نوکری کے لیے انوکھی شرط رکھی گئی ہے جس پر پورا اترنے والی ہی سرکاری نوکری حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

ریاستی حکومت کے مطابق نوجوان اس وقت ہی سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے جب وہ دفتر اور دفتر سے باہر بھی سگریٹ نوشی نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے کا قانون آئندہ سال اپریل میں لاگو ہوجائے گا۔

ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون لانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان سگریٹ نوشی کی لت سے چھٹکارا حاصل کرسکیں کیونکہ ہرسال بڑی تعداد میں لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اس قانون کے تحت نوجوانوں کو اسی صورت میں سرکاری نوکری ملے گی جب وہ حلف نامے جمع کرواتے ہوئے لکھے گا کہ ’دفتر اور دفتر سے باہر بھی تمباکو نوشی اور تمباکو کی اشیا استعمال نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -