تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت: ‘پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر طلبا گرفتار

بھارت کے کالج میں طلبا کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو کے ہوریزون کالج آف انجینئرنگ کے طلبا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، طلبا کو کالج انتظامیہ کی جانب سے معطل کردیا گیا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے تینوں طلبا کے والدین کو بلا کر بتایا کہ انہیں کالج سے نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کالج میں ایک فیسٹیول کی تیاریاں جاری تھیں اس دوران اریان، دیناکار اور ریا نامی طلبا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا ہے کہ ’طلبا کے دوستوں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انہوں نے بتایا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبا کی شکایت درج کروائی گئی تھی جس کے بعد طلبا کو گرفتار کیا گیا لیکن بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان طلبا نے مذاق میں نعرے لگائے تھے انہیں رہا کر دیا گیا ہے اور تفتیش میں تعاون کرنے کا کہا گیا ہے۔ طلبا پر ہنگامے کروانے کے لیے اشتعال انگیزی اور خوف پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں