تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یوکرین میں بھارتی طالبعلم کی ہلاکت، بی جے پی رکن اسمبلی کا شرمناک بیان

بی جے پی کے رکن اسمبلی اروند بیلاڈ نے یوکرین میں ہلاک بھارتی طالبعلم کی لاش وطن واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ باڈی جہاز میں بہت جگہ گھیرے گی۔

یوکرین میں ہلاک ہونیوالے بھارتی طالبعلم نوین شیکھر پاگیان گوڑا کا خاندان نوجوان کی لاش ہندوستان پہنچنے کا منتظر ہے لیکن بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے انتہائی متنازع اور شرمناک بیان دے کر ورثا کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔

کرناٹک کے ہُبلی دھارواڑ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اروند بیلاڈ نے کہا ہے کہ طیارے میں ایک ڈیڈ باڈی بہت زیادہ جگہ گھیرتی ہے، فلائٹ میں اس ایک تابوت کے بجائے آٹھ سے دس لوگوں کو بٹھایا جاسکتا ہے۔

بی جے پی لیڈر سے صحافیوں نے سوال پوچھاتھا کہ نوین کی لاش کب تک اس کے گھر لائی جائیگی؟

جس پر اروند بیلاڈ نے کہا کہ اس صورتحال میں جب زندہ لوگوں کو واپس لانا مشکل ہوگیا ہے تو مردہ کو لانا تو مشکل ترین ہوگا کیونکہ ایک لاش فلائٹ میں بہت زیادہ جگہ گھیرلے گی، اس کی جگہ آٹھ سے دس لوگوں کو طیارے میں بٹھایا جاسکتا ہے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نوین کے جسد خاکی کو واپس لانے کیلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب آنجہانی طالبعلم نوین کے والد شیکھر پاگیانگوڑا نے بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعظم مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی سے اپنے بیٹے کی لاش کو وطن لانے میں مدد کی درخواست کی تھی جس پر انہیں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے بیٹے کی لاش دو روز کے اندر بھارت لائی جائیگی۔

واضح رہے کہ خارکیف نیشنل یونیورسٹی یوکرین میں زیرتعلیم بھارتی طالبعلم اکیس سالہ نوین ایک دکان کے باہر قطار میں کھڑا تھا کہ ایک سرکاری عمارت پر ہونیوالی روسی گولہ باری کے دوران وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کے روم میٹ کے مطابق وہ ایک دوسرے طالبعلم کے ساتھ ایک بنکر میں رہ رہا تھا اور منگل کو سرحد پر ٹرین پکڑنے سے قبل کھانے پینے کی چیزیں لے کر وہاں سے نکلا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں ہلاک نوین کے بھائی نے اپنی موت کا ذمے دار بھارتی حکومت کو قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین میں بھارتی طالب علم کی ہلاکت، بھائی مودی سرکار پر برس پڑا

نوین کی ہلاکت پر اس کے بڑے بھائی نے بھارتی حکومت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے بروقت کارروائی نہیں کی، اگر حکومت تیزی سے کام کرتی تو آج میرا بھائی زندہ ہوتا اور ہمارے درمیان ہوتا۔

Comments

- Advertisement -