تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نوپور شرما کی بد زبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی: بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز بیانات پر برہم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوپور شرما کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کے دوران بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے کہا ہے کہ توہین آمیز بیانات نے ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، نوپور شرما اور ان کی بد زبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نوپور شرما نے سب کو مشکل میں ڈال دیا ہے، اس وقت ملک میں جو صورت حال ہے، اس کی ذمہ دار نوپور شرما ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوپور شرما کی شکایت پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، لیکن متعدد ایف آئی آر کے باوجود اب تک نوپور شرما کو دہلی پولیس نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔

عدالت نے کہا اودھے پور میں جو واقعہ ہوا اس کی ذمہ دار بھی نوپور شرما ہیں، نوپور شرما کو توہین آمیز بیانات پر قوم سے ٹی وی پر آ کر معافی مانگنی چاہیے، وہ خود کو کیا سمجھتی ہیں؟ بطور پارٹی ترجمان ان کے پاس طاقت ہے تو وہ جو چاہیں کریں گی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی ملک بھر میں درج تمام ایف آئی آر دہلی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

Comments

- Advertisement -