تازہ ترین

چار پاؤنڈ وزنی دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

نئی دہلی: بھارت کے مقامی اسپتال میں ڈاکٹرز نے دنیا کا سب سے وزنی دماغ کی رسولی( برین ٹیومر) کا کامیاب آپریشن کر مریض کو زندہ بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق 31 سالہ مریض ’سنٹ لال‘ ایک دکاندارن ہے جو گذشتہ کئی برسوں سے برین ٹیومر کا شکار تھا۔ علالت کے باعث اسے روز مرہ کی زندگی میں کافی دشواریوں کا سامنا تھا۔ اکثر سر درد کی بھی شکایت رہتی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سات گھنٹے مسلسل جاری رہنے اور گیارہ خون کی بولتیں استعمال کرنے کے بعد آپریشن کو کامیاب بنایا گیا جسے سرجن نے اپنی انتھک محنت قرار دیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیو سرجن ’تریمُرتی ندکرنی‘ نے کہا کہ آپریشن کامیاب بنانے کے لیے سرجنز اور عملے نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ آپریشن گھنٹوں جاری رہا جس میں خون کی متعدد بولتیں استعمال کی گئیں۔

برین ٹیومر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص سے جان بچانا ممکن

انہوں نے کہا کہ آپریشن انتہائی مشکل اور نازک تھا جسے بخوبی کامیاب بنانے میں ڈاکٹرز نے محنت کی، امید ہے یہ اب تک کی سب سے وزنی دماغ کی رسولی(برین ٹیومر) ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد مریض کو (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ  کسی بھی قسم کے جان لیوہ خطرے سے باہر ہے، تاہم معمول پر آنے اور مکمل صحت یاب ہونے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔

خیال رہے کامیاب آپریشن کے بعد نکالی گئی رسولی کی تحقیق کی گئی تو اس کا وزن چار پاؤنڈ(1.87 کلو) اور دنیا کی سب سے وزنی رسولی قرار پائی۔

عدالت نے بھی موبائل فون کو برین ٹیومر کی وجہ قرار دیدیا

واضح رہے گذشتہ سال لندن کے انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یونیورسٹی گریجویٹ افراد میں دماغ کا ٹیومر ہونے کا امکان 19 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ امکان 23 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق حتمی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تعلیم کا کینسر سے کیا تعلق ہے یا وہ کیا وجہ ہے جو زیادہ تعلیم یافتہ افراد میں کینسر کی افزائش کا سبب بنتی ہے، تاہم تحقیق کے یہ نتائج خاصے حیرت انگیز اور مایوس کن ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -