منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

بھارتی کپتان سوریا کمار اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ہینڈ شیک نہیں کیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اہم ترین میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ہینڈ شیک نہیں کیا۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان حالات بدستور کشیدہ ہیں اور اس بار بھی سوریا کمار یادیو اور سلمان علی آغا نے ہینڈ شیک کرنے سے گریز کیا، قومی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور سیدھا کمنٹیٹر سے بات کرنے چلے گئے۔

بعدازاں بلیوشرٹس کے کپتان سوریا بھی بغیر ہاتھ ملائے کمنٹیٹر کی طرف گفتگو کرنے گئے اور دونوں کپتان نے اس موقر پر نظریں ملانے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کے معاملے پر باسط علی کا بڑا بیان

میچ سے قبل بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے کا انتظار کریں اس وقت پتا چل جائیگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی سب کھانا کھائیں اور سوجائیں کل دیکھیں گے، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ابھیشیک شرما بھی فٹ ہے، اگر پاکستان چاہتا ہے ابھیشیک شرما کھیلے تو کھلائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک اچھا ہے، عثمان طارق مختلف بولر ہیں لیکن اس جیسے بولر کھیلے ہیں اور اس کو بھی کھیل لیں گے، پاکستان ٹیم کی بولنگ اچھی کررہی ہے لیکن ان کو کھیلنے کے پلانز ہیں۔

بھارتی کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ کرنےکا فیصلہ احمقانہ ہے، سنجے منجریکر

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں