تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خاتون ٹیچر نے آن لائن کلاس لینے کا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

نئی دہلی: بھارت میں کیمسٹری کی ٹیچر نے آن لائن کلاس لینے کا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا، خاتون کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پونے میں آن لائن کلاس لینے کے لیے کیمسٹری ٹیچر نے اپنے موبائل فون کو رکھنے کے لیے ہینگرز اور کپڑےکی مدد سے ٹرائپوڈ بنا کر کلاس لی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

خاتون ٹیچر مومیتا نے اپنے لنکڈ ان اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں کو آن لائن کلاس دینے کی خاطر اتنی لگن کے ساتھ خود ٹرائپوڈ اسٹینڈ بنا کر اس میں موبائل رکھ کر پڑھا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کیمسٹری ٹیچر کے اس اقدام کو صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں آن لائن کلاس لینے کے دوران انٹرنیٹ کے کمزور سگنلز کی وجہ سے طالبہ دو منزلہ چھت پر چڑھ کر آن لائن کلاس لینے پر مجبور ہوگئی تھی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اٹھانے سے پہلے اس نے گھر کی سیڑھیوں اور دیگر جگہوں پر پڑھنے کی کوشش کی لیکن تمام مقامات پر انٹرنیٹ سنگنلز انتہائی خراب آرہے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے چھت پر پڑھنے کا ارادہ کیا جو کارآمد رہا، اب وہ روزانہ کئی گھنٹوں تک چھتری لیے چھت پر پڑھتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -