تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نوجوان نے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے خواتین کے بالوں سے بھی لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 15 سالہ سداکدیپ سنگھ نامی نوجوان نے زندگی میں کبھی بال نہیں کٹوائے۔ اس کے بالوں کی لمبائی تقریباً 146 سینٹی میٹر یعنی 4 فٹ 9.5 انچ ہے۔

سداکدیپ سنگھ کے مطابق ہفتے میں دو مرتبہ بالوں کو دھوتا ہوں، انہیں دھونے، خشک کرنے اور برش کرنے کیلیے کم از کم ایک گھنٹہ لگتا ہے، اگر میری والدہ مدد نہ کرے تو اس کام کیلیے پورا دن لگ جائے۔

نوجوان نے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

نوجوان کا تعلق سکھ برادری ہے جن کے ہاں مذہبی بیناد پر لمبے بال رکھنے کا رواج ہے۔ عام طور پر سکھ اپنے بالوں کو باندھ کر پگڑی سے ڈھانپتے ہیں۔

لیکن سداکدیپ سنگھ کے خاندان اور دوستوں میں بھی اتنے لمبے بال کسی کے بھی نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہے۔

نوجوان نے بتایا کہ میرے بہت سے رشتے دار اور دوست لمبے بال دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں، جب میں نے ان کو عالمی ریکارڈ کے بارے میں بتایا تو انہیں یقین نہیں آیا۔

نوجوان نے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

Comments

- Advertisement -