جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

ڈیوس کپ میں شرکت کیلیے بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ہونے والے ڈیوس کپ ٹینس ٹائی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تحت ہونے والے ڈیوس کپ ٹینس ٹائی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

بھارتی ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچی۔ ٹیم میں پانچ کھلاڑیوں کے ساتھ دو فزیو اور ایک ایک کوچ، منیجر اور کوآرڈینیٹر پر مشتمل آفیشلز بھی شامل ہیں جب کہ بھارتی صحافی بھی ان کے ہمراہ آئے ہیں اور ٹیم اسلام آباد میں ٹینس کمپلیکس کے قریب مقامی ہوٹل میں قیام کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بالترتیب 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 26 جنوری کو ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم، آفیشلز اور صحافیوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں