منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

چاغی میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشت گرد کے تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

چاغی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہتھیارڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشت گرد کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندستان نامی تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد صوبے کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ اس کا اصل نام جہانزیب علی جبکہ تنظیمی نام علی جان ہے۔ وہ گزشتہ دو سال سے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا اور دہشتگرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔

جہانزیب کا کہنا تھا کہ 23 اور 24 ستمبر کی شب سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور ہتھیار ڈالنے کا کہا۔ تاہم دہشتگرد نثار اور زبیر نے فائرنگ شروع کردی، زبیر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار لی جبکہ نثار فورسز کی فائرنگ میں مارا گیا، میں نے اپنے ہتھیار رکھ دیئے اور سیکیورٹی فورسز نے مجھے زندہ گرفتار کرلیا۔

اپنے بیان میں گرفتار دہشت گرد نے مزید انکشاف کیا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیمیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور لڑائی جھگڑوں کی طرف دھکیلنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

دہشت گرد کا کہنا تھا کہ میرے قریبی ساتھیوں کےمرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مسئلہ کا حل لڑائی جھگڑے میں نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں