سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے2 کشمیری نوجوان شہید گئے۔ بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا اور ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نعیم احمد اور عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا، کپواڑہ اور بانڈی پورا میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی ہے۔
- Advertisement -
کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد اننت ناگ میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال کی گئی اور اس دوران تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے۔
سرینگر: نماز عید کے اجتماعات پر بھارتی فوج کی شیلنگ، متعدد زخمی
واضح رہے کہ دو روز قبل بزدل بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے اجتماعات پر شیلنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ بھارتی فورسز نے کلگام میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا تھا۔