تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سری نگر: بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر : بھارتی فورسز کی مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ کئی روز بعد بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، کشمیری خواتین و مردوں پر درندہ صفت بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کے انتہا پسندانہ کردار دنیا پر واضح ہوگیا ہے۔

کشمیری میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں گھر گھر نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید دو کشمیروں کو شہید کر دیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی زد میں آکر رواں برس اکتوبر میں 39 کشمیری شہری شہید ہوئے ہیں۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی


یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو بھارتی فورسز نے دہشت گردانہ کارروائیوں اور ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 5 ماہ حاملہ خاتون شہید ہوئی تھی۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید


خیال رہے کہ کچھ روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -