The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائی‘ 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز نے پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میں قتل عام رکوانا ہےتو آزادی کی جدوجہد ترک کردو‘بھارتی آرمی چیف

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کا قتل عام جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری بھارتی فوج سے کبھی جیت نہیں سکتے، قتل عام رکوانا ہے تو آزادی کی جدوجہد ترک کردو۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 14 کشمیری شہید

یاد رہے کہ رواں ماہ 6 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں