تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

جنت نظیر وادی میں بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولہ کے علاقے اُڑی میں ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا،اس سے قبل شوپیاں میں بھی آج ایک نوجوان کوشہید کیا گیا تھا، سفاکانہ اقدام کے بعد آج قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چارہوگئی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے 18ستمبر سے بارہ مولا کے علاقے اڑی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر جاری کردیا

یاد  رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کیا تھا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈوزیئر میں 113 حوالے موجود ہیں جن میں 26 بین الاقوامی میڈیا سے لیے گئے ہیں اور 41 حوالے بھارت کے تھنک ٹینکس سے لیے گئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے حقائق شامل ہیں اور قابض فورسز کی جانب سے جعلی مقابلوں کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے ٹارچر سے متعلق دو بھارتی آفیسرز کی گفتگو کی آڈیو بھی موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -