جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 10 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں10 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشت گردی جاری ہے، جابر بھارتی افواج نے کشمیر کے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کررہی ہے۔

بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری عوام احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر آئی تو قابض فورسز نے مظاہرین کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر احتجاج کرنے والے مزید 8 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

کتھ پتلی انتطامیہ نے پلواما اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ریاستی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز نے آج صبح فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں عامر احمد اور عابد حسین کو شہید درجنوں کو زخمی کیا جبکہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

میر واعظ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو  کشمیر میں جاری غیر انسانی سلوک کو روکے، موجودہ رویے سے سوائے نفرت و بغاوت کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں 10 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں : بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔

ظالم و جابر بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں