بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی کرتے ہوئے پلواما میں تین کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا ہے۔

قابض فوج نے یہ بزدلانہ کارروائی پلواما کے علاقے کاکپورہ میں کی، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت متعدد کشمیری نوجوان زخمی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا جب کہ کسی بھی احتجاج کے پیش نظر علاقے میں موبائل سروس کو بھی معطل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے کئی گھر نذرِ آتش کر دیئے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے گذشتہ ماہ ریاستی دہشت گردی کی بلا روک ٹوک کارروائیوں میں گیارہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا، بھارتی بربریت کے باعث 51 سے زائد نوجوان شدید زخمی ہوئے، اس کے علاوہ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے مارچ کے دوران 110 سے زائد کشمیری نوجوانوں کے بے گناہ گرفتار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں