تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چاند ہے یا پتنگ ؟ بھارتی ڈرامے میں نئی ڈرامے بازی، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

کراچی : دنیا بھر کی فلموں اور ڈراموں میں دکھائی جانے والے کئی مناظر ایسے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہم یقین نہیں کرتے لیکن پھر بھی اس کو فلم کا سین سمجھ کر برداشت کرلیتے ہیں۔

بھارت کے ٹی وی ڈراموں میں اکثر دکھائی جانے والے مناظر دیکھ کر سوائے ہنسی کے کچھ نہیں آتا، ان میں دکھائی جانے والے بے سرو پا مناظر کی خبریں پہلے بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

بھارتی چینلز مالکان اور ڈرامہ ہدایتکار ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا کہ اس منظر کا حقیقت سے دور دور تک بھی کوئی تعلق ہے یا نہیں؟

اسی طرح کا ایک اور ڈرامہ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جسے دیکھ کر ہنسی اور غصے کی مشترکہ کیفیت دیکھنے  والے کے چہرے پر نمودار ہوجاتی ہے۔

بھارتی ٹی وی سیریل میں دکھایا گیا ہے کہ دو نوجوان ایک لڑکی کی شرط پر چاند کا ایک ٹکڑا توڑ کر لانے کی کوشش کررہے ہیں ، دلہن کاکہنا  تھاکہ میرے لیے جو بھی چاند کا ٹکرا زمین پر لے کر آئے گا وہ اسی سے شادی کرے گی۔

اس موقع پر ایک نوجوان کسی طرح لیزر کا استعمال کرکے چاند کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے اور دوسرا بھی کم نہیں وہ اپنی گاڑی میں چاند تک جانے کیلیے نکل پڑتا ہے۔

منظر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان لیزر کی مدد سے چاند کو پکڑ کر اپنی جانب کھینچنا شروع کردیتا ہے،(یاد رہے یہ لیزر ہے رسی نہیں) اس کی دیکھا دیکھی اس کے چند عزیز و اقارب بھی لیزر کو پکڑ کر کھینچتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ کارٹون فلموں کی طرح وہ نوجوان چاند کا ایک ٹکڑا رسی کی مدد سے توڑ کے زمین پر گرا بھی لیتا ہے ، جیسے چاند نہ ہوا بلکہ کسی درخت سے آم توڑ لیا ہو اور تو اور گاڑی پر جانے والا نوجوان بھی کار سمیت نیچے گر جاتا ہے۔

اب اس ” تاریخی سائنسی ” ڈرامے کے رائٹر یا ڈائریکٹر سے کوئی یہ پوچھے کہ چاند کو توڑ کر اس ٹکڑا زمین پر لانے کی یہ کون سی لاجک ہے؟ تو وہ کیا جواب دیں گے؟

اس ڈرامے کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے جس میں ایسی حماقت دیکھ کر لوگ اپنی ہنسی نہیں روک پارہے، سنجیدہ ڈراموں میں اس طرح کے مزاحیہ مناظر پر دیگر ممالک میں ہی نہیں بلکہ خود بھارت کے ناظرین بھی اس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -