تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا کی بھارتی قسم لاک ڈاؤن نرمی میں رکاوٹ بن سکتی ہے، بورس جانسن

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس کے بھارتی ویرئینٹ کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچارکھی ہے اور اب بھارتی ویرئینٹ دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ جن علاقوں میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم پھیل رہی ہے وہاں کرونا ویکسینیشن میں اضافہ کیا جائے گا۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی بھارتی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔

پروفیسر کرس وٹی نے کہا ہے کہ انڈین ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، برطانیہ میں 21 جون کو لاک ڈاؤن میں بڑی نرمی ہونے جارہی ہے لیکن بھارتی ویرئینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے میں پڑگئی ہے۔

پروفیسر کرس وٹی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ویکسین کی دوسر ڈوز 12 کے بجائے 8 ہفتے میں لگائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -