تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا جوان اور 2 شہری شہید

راولپنڈی : ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی جوان اور دو شہری شہید جب کہ ایک شہری اور تین سپاہی زخمی ہوگئے ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر راوالا کوٹ میں بھارتی فوج نے شہری علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو شہری شہید جب کہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے جوان زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے گاڑی میں سوار کراکے قریبی اسپتال لے جا رہے تھے کہ جنونیت میں مبتلا بھارتی فوج نے زخمیوں کی گاڑیوں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی چوکیوں کو تباہ کردیا جس میں بھارتی سپاہیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو لے جانے والے گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائب صوبیدار کا نام محمد ندیم ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -