تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائر کی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور  تتہ پانی سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج کی جاب سے منہ توڑ کارروائی میں امن دشمن بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا بھارتی بنکرز تباہ کردیئے گئے جس کے دوران 5 بھارتی فوجی مارے گئے جب کہ متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آیا ہے جس پر پاکستان نے عالمی سطح پر یہ معاملہ اُٹھایا اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ نے پاکستان میں سرحدی علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا جس کے دوران بھی باوجود اس کے کہ فوجی مبصر کی گاڑی پر نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -