تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کا دولت مند ترین گاؤں کونسا ہے؟

گاؤں کا نام سنتے ہی ذہین میں دھول مٹی، کچی سڑکیں، اور کھیت کھلیان کے ساتھ غربت سے بھری زندگی آتی ہے لیکن کیا آپ کسی ایسے گاؤں سے متعلق جانتے ہیں جو دنیا کا امیر ترین دیہات ہو۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ کے گاؤں مدھاپار کو دنیا کا دولت مند ترین گاؤں قرار دیا گیا ہے، جی ہاں! ضلع کچھ کے 18 گاؤں میں سے ایک مدھا پار ہی دنیا کا امیر ترین گاؤں ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس گاؤں کو مستریز آف کچھ نے قائم کیا تھا جس کے بینک میں 50 ہزار کروڑ (پچاس ارب) کی خطیر رقم جمع ہے۔

ذرائع ابلاغ سے پتہ چلا ہے کہ اس گاؤں میں بسنے والے لوگ بھارت کے کئی بڑے شہروں کی نصف آبادی سے زیادہ دولت مند اور خوشحال ہیں، جس کے باعث اس گاؤں کو دنیا کا دولت مند ترین گاؤں کہا جاسکتا ہے جو بھارت میں واقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گاؤں 7 ہزار 600 مکانات موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مدھاپار گاؤں میں 17 سے زیادہ بینکوں کی برانچز موجود ہیں جن میں یہاں بسنے والے لوگوں کے پچاس ارب روپے جمع ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاؤں بھارت کے دیگر گاؤں سے اسی لیے مختلف ہے کہ اس گاؤں میں بسنے والے 65 فیصد سے زیادہ لوگ بیرون ممالک جیسے برطانیہ، امریکا، افریقہ اور عرب ریاستوں میں مقیم ہیں، جو بیرون ملک سے اپنے عزیز و رشتے داروں کےلیے خطیر رقم بھیجتے رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -