تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارتی خاتون بائیکر وینو پالیوال حادثے میں جاں بحق

ممبئی: پورا ملک گھومنے پھرنے پر نکلیں جے پور کی مشہور لیڈی بائیکر وینو پالیوال کی سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

چالیس سالہ وینو 24 مارچ کو موٹر سائیکل سے پورا ملک گھومنے نکلی تھیں لیکن سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

وینو کے ایک ساتھی بائیکرديپیش بھی ہندوستان کے اس سفر میں وینو کے ساتھ تھے، یہ دونوں ہارلی ڈیوڈسن موٹر سائیکل سے سفر کر رہے تھے، اسی دوران گيارس پور کے قریب ایک موڑ پر وینو کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پھسل گئی، وینو کو ضلع اسپتال لے جایا گیا وہاں ڈاکٹر نے ان کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

S2.

جے پور کی وینو پالیوال اپنی زندگی بھرپور مہم جوئی کے ساتھ گزار رہی تھی، گزشتہ ایک سال سے وہ ہارلی ڈیوڈسن 48 ماڈل سے ہاگ کی ریلی پوری کر چکی تھیں، انہیں لیڈی آف دی ہارلی 2016 کہا گیا تھا، وہ 180 اسپیڈ میں اس موٹر سائیکل کو آسانی سے ڈرائیو کر لیتی تھیں۔

S1

2016 میں وہ اپنے سفر کو مکمل کرنا چاہتی تھیں، ساتھ ہی ایک فلم بھی بنانے والی تھیں، ڈیوڈسن پر وینو ‘یہ ہے انڈیا’ کا پرچم لے کر چلنے والی تھیں، یہ ان کی آنے والی فلم کا نام بھی تھا۔

اس کے لئے انہوں نے ملک بھر کے بہت سے خوبصورت تصاویر کھینچی تھی، اس کے ذریعے وہ یہ بتانا چاہتی تھیں کہ انڈیا انتہائی خوبصورت ہے، لیکن اس حادثے کے بعد ان کا خواب ادھورا رہ گیا۔

S4

S5

Comments

- Advertisement -