تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود خاتون میں 31ویں بار بھی کرونا کی تصدیق

کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کرائے جانے والے ٹیسٹ کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر ایک بار رپورٹ مثبت آئے تو 15 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ماہ بعد اس کا نتیجہ مختلف یعنی نیگیٹیو آتا ہے۔

اب ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جن کے اگست سے اب یعنی جنوری کی بیس تاریخ تک کرونا تشخیص کے 31 بار ٹیسٹ کیے گئے اور ہر بار ہی ان کی رپورٹ مثبت آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جے پور سے تعلق رکھنے والی بتیس سالہ خاتون کے اگست سے اب تک 31 بار کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔حیران کن طور پر ہر بار ہی ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے 14 بار پی سی آر اور 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ کروائے گئے، جن کی رپورٹس میں انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں ہیں جس کی وجہ سے اُن کی دیکھ بھال اہل خانہ یا کوئی رشتے دار نہیں کررہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اگست سے اب یعنی گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل قرنطینہ میں ہیں، انہیں یکم ستمبر 2020 کو ایک سماجی تنظیم کے سینٹر میں منتقل کیا گیا۔

سماجی تنظیم کے عہدیدار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کو 24 اگست 2020 کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں ڈال دیا گیا تھا، پندرہ روز بعد جب دوسرا ٹیسٹ کروایا تو اُس کی رپورٹ بھی مثبت آئی۔

انہوں نے بتایا کہ علامات نہ ہونے کے باوجود اگست سے اب تک گاہے بہ گاہے 31 بار ٹیسٹ کرائے گئے، ہر بار ہی انہیں کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

راجستھان کے محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر کپتان سنگھ کا کہنا تھا کہ ’علامات نہ ہونے کے باوجود خاتون کو وائرس کی تشخیص ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اُن کی آنتوں میں وائرس پہنچ چکا ہے جو غیر فعال ہے‘۔

ڈاکٹر کپتان سنگھ کا کہنا تھا کہ خاتون مکمل صحت مند ہیں، اُن میں موجود وائرس سے اب دوسروں کو متاثر نہیں کرسکتا۔

Comments

- Advertisement -