The news is by your side.

Advertisement

بھارتی مایہ ناز ویمن کھلاڑی نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

ممبئی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

1999 میں ڈیبیو کرنے والی بھارتی مایہ ناز ویمن کرکٹر متالی راج نے اپنے 23 سالہ بین الاقوامی کیرئیر پر مکمل فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ متالی راج نے انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اب کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا وقت آگیا ہے، گزشتہ سالوں میں دی گئی آپ کی تمام محبتوں اور حمایت کی شکر گزار ہوں۔

متالی نے 2019 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔

متالی راج نے 12 ٹیسٹ، 232 ایک روزہ اور 89 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ اس دوران ایک روزہ میچوں میں انھوں نے 50.68 کی اوسط سے 7 ہزار 805، ٹٰی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 37.52 کی اوسط سے 2 ہزار 364، اور ٹیسٹ میں 699 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ویمن کرکٹرز نے مردوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

متالی راج کو ویمن انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ حاصل ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں