منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

بھارتی ویمنز ٹیم سے ورلڈ کپ ٹرافی واپس کیوں لی جا رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

(4 نومبر 2025): بھارتی ویمنز ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی جیتے دو دن گزرے ہیں کہ اب ٹیم سے ٹرافی واپس لی جا رہی ہے۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے دو روز قبل ممبئی میں جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے کر میگا ایونٹ کی 52 سالہ تاریخ میں پہلی بار اپنے ملک کو چیمپئن بنوایا۔ کپتان سمیت کھلاڑیوں اور ملک بھر میں شائقین کرکٹ نے اس تاریخی فتح کا جشن منایا اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

مگر یہ سب کر شاید آپ حیران رہ جائیں کہ بھارتی ویمنز ٹیم سے یہ ٹرافی واپس لی جا رہی ہے۔ تاہم یہ ٹرافی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک قانون کے تحت واپس لی جائے گی۔

آئی سی سی نے 26 سال قبل ایک قانون لاگو کیا تھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی صرف فوٹو شوٹ اور وکٹری پریڈ کے لیے دی جاتی ہے اور اس کے بعد یہ ٹرافی آئی سی سی کے شوکیس میں واپس چلی جاتی ہے اور اس کی جگہ فاتح ٹیم کو ڈپلیکیٹ ٹرافی دی جاتی ہے۔

آئی سی سی کا 26 سالہ اصول اب ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی پر بھی لاگو ہوگا۔ اگر بات کی جائے چمچاتی ٹرافی کی تو اس کا وزن تقریباً 11 کلو گرام ہے۔ سونے اور چاندی سے بنی یہ ٹرافی 60 سینٹی میٹر اونچی ہے اور اس کا بالائی حصہ گولڈ گلوب ہے۔ ٹرافی پر اب تک کی فاتح ٹیموں کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں۔

اب تک کھیلے گئے 13 خواتین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں آسٹریلیا نے 7 بار، انگلینڈ نے 4 بار اور نیوزی لینڈ اور انڈیا نے 1-1 بار ٹائٹل جیتا ہے۔

ایشیا کپ ٹرافی چاہیے تو۔۔۔ محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دو ٹوک جواب

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں